کن پھلوں میں چینی کی مقدار سب سے زیادہ ہوتی ہے؟
صحت مند رہنے کے لیے غذا کا متوازن ہونا نہایت ضروری ہے اور یہ متوازن غذا پھلوں،سبزیوں، اناج اور گریوں پر مشتمل ہونی چاہئے، تاہم قدرت نے کچھ ایسے پھل بھی بنائے ہیں جو چینی کی زائد مقدار لیے فوری توانائی فراہم کرتے ہیں، یہاں پر ایسے ہی پھلوں کا ذکر کیا جارہا ہے جن میں چینی کی مقدار زیادہ پائی جاتی ہے۔
یہ صرف پھلوں کا ہی نہیں موسم گرما کا بھی بادشاہ ہے۔ اپنی خوشبو اور منفرد ذائقہ کی بنا پر ہر ایک کا من پسند پھل ہے۔ آم میں وٹامن اے، سی، ڈی، آئرن، پوٹاشیم اور کیلشیم کی وافر مقدارپائی جاتی ہے۔ اس میں موجود پیکٹن اور فائبر کولیسٹرول کو کم کرنے جبکہ دیگر اجزاء بلڈ پریشر اور دل کی دھڑکن کو اعتدال میں رکھتے ہیں۔ آم مدافعتی نظام کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ ایک آم میں مجموعی طور پر 46 گرام چینی ہوتی ہے- اگرآپ اپنا وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کوشش کریں اس پھل کے استعمال میں احتیاط سے کام لیں۔
انگورایک انتہائی رسیلا صحت بخش پھل ہے جبکہ اس کا کھٹا میٹھا ذائقہ بچوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے اس چھوٹے سے پھل کے اندر اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامن کے، سی اور پوٹاشیئم موجود ہوتے ہیں جہاں بات ہے اس میں چینی کی مقدار کی اس کے ایک کپ میں تقریباً 23 گرام چینی ہوتی ہے۔ آپ اسے کھانے کے بعد فوری توانائی محسوس کرتے ہیں جبکہ یہ رسیلے ہونے کی وجہ جسم میں پانی کمی نہیں ہونے دیتے۔
چیری اپنی منفرد مٹھاس کی بنا کافی مشہور ہے۔ چیری کے ایک کپ میں تین گرام فائبر پایاجاتا ہے۔ میٹھی بھر چیری میں دیگر سبزیوں اور پھلوں کی طرح پوٹاشیم اور وٹامن سی کی قلیل مقدار موجود ہوتی ہے۔ جو کیمیکل اسے خوشنما رنگ دیتے ہیں وہی کیمیکل صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں مثلاً ایک اہم مرکب اینتھو سائین جو پھل کو کاسنی، سرخ یا پھر گہری نیلی رنگت دینے والا مادہ اینٹی آکسیڈینٹ کا کام کرتا ہے جو نہ صرف جلد کو ہر طرح کےنقصان سے محفوظ رکھتا ہے بلکہ دل کے امراض سے بھی بچاتا ہے۔ چیری کے ایک کپ میں 18 گرام چینی موجود ہوتی ہے۔
ناشپاتی وٹامن سی، کے، اینٹی آکسیڈینٹس اورپوٹاشیئم بھرپور ہوتی ہیں جو آپ کی صحت کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادارتی ہے۔ تاہم ایک درمیانی سائز کی ناشپاتی میں 17 گرام چینی ہوتی ہے۔ اگر کا شمار ایسے افراد میں ہوتا ہے جو چینی کم استعمال کرتے ہیں تو اس کے کچھ سلائس کھائیں یا اسے کسی سلاد یا دہی کے ساتھ استعمال کریں۔
تربوز بیانوے فیصد پانی لیے دنیا کا وہ واحد پھل جو جسم میں پانی کی کمی کو تیزی سے پورا کرتا ہے۔ اس میں اسفنج سےمشابہت رکھنے والا مادہ پانی سے بھر پور ہوتا ہے جو آپ کو گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور جسم میں پانی کی کمی نہیں ہونےدیتا۔ تربوز کو سرخ رنگ دینے والا لائیکو پین نامی جز اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیت کا حامل ہے۔ اس ضمن میں کئی ریسرچ یہ ثابت کرتی ہیں کہ لائیکوپین دل کی بیماریوں اور کینسر سے بچانے میں مدد فراہم کرتا ہے جبکہ یہ سٹرولائن حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ بھی ہے سٹرولائن ایسا امائینو ایسڈ ہے جو کہ جسم میں جاکر آر جنین میں تبدیل ہوجاتا ہے جو خون کی شریانوں کوسختی سے بچا کر آرام دہ حالت میں رکھتا ہے۔
پانی سے بھرپور اس پھل میں 17 گرام چینی اور الیکٹرولائٹس نامی خاص معدنیات موجود ہوتی ہیں جو آپ کے جسم کودھوپ میں کچھ وقت گزارنے کے بعد فوری چارج کرنے کی صلاحیت