loader image

واٹس ایپ نے اچانک ایسے فیچر کا اضافہ کردیا جس کا صارفین کو کافی عرصے سے انتظار تھا

واٹس ایپ نے ایک نئے فیچر کو متعارف کروایا ہے جس کے تحت صارفین ایپ میں آڈیو  یا ویڈیو کالز کا حصہ بن سکیں گے۔

کال لنکس نامی فیچر کے تحت صارفین اپنے دوستوں کو آڈیو کال کیلئے انوائٹ کر سکیں گے۔

یہاں ہم آپ کو فیچر کا استعمال بتائیں گے:

صارفین کو بس ایک کال کا لنک بنانا ہو گا اور اسے ان افراد سے شیئر کرنا ہو گا جن سے وہ بات کرنا چاہتے ہیں۔

صارف جب اپنے دوست کو لنک بھیجے گا تو وہ اس پر کلک کر کے کال کا حصہ بن جائے گا۔

اس نئے فیچر کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ آپ اس انسان کو بھی کال کا حصہ بنا سکیں گے جو آپ کے کانٹیکٹس میں شامل نہیں، بس اس انسان کا واٹس ایپ ممبر ہونا ضروری ہوگا۔

 دوسری جان میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کا کہنا ہے کہ اس فیچر کو بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جارہا ہے تو ہو سکتا ہے کہ سب تک پہنچنے میں کچھ وقت لگے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *