loader image

نیمل خاور کا جم میں ورک آؤٹ کا منفرد انداز؛ تصاویر دیکھ کر فینز دنگ رہ گئے

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ و اداکار حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور کا جم میں ورک آؤٹ دیکھ کر فینز دنگ رہ گئے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جم میں موجود ہیں۔

نیمل خاور کے چہرے پر جم میں ورک آؤٹ کے بعد کی چمک کو دیکھ کر ان کے مداح حیران رہ گئے۔

سابقہ اداکارہ کے چہرے کی چمک نے انکی خوبصورتی میں مزید اضافہ کردیا اور مداح بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

اس سے قبل اداکارہ نیمل کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر نئے فوٹو شوٹ کی چند تصاویر شئیر کی گئی تھیں۔

ایک جگہ انہوں نے گلابی رنگ کا عروسی لباس پہنا ہوا تھا اور ساتھ میں جس جیولری کا انتخاب کیا وہ انکی خوبصورتی میں چارچاند لگا رہی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *