loader image

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد پھر اضافہ

ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعداد و شمار  جاری کردیے۔

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.94  فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد  مہنگائی کی مجموعی شرح 30.62 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ایک ہفتے میں 20 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ ہوا۔  درآمدی پیاز اور ٹماٹر کے آنے کے بعد بھی پیاز اور ٹماٹر کی قیمتوں میں پھر اضافہ ہوگیا۔

پیاز کی فی کلو قیمت 40 روپے 13 پیسے اضافے کے بعد 84 روپے سے بڑھ کر 124 روپے 13 پیسے  ہوگئی جبکہ  ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 41 روپے 11 پیسے کا اضافہ ہوا۔

190 گرام چائے کی قیمت میں 8 روپے 35 پیسے، دال چنا کی فی کلو قیمت میں 81 پیسے اور دال مونگ کی فی کلو قیمت میں ایک روپے کا اضافہ  ہوا۔

زندہ مرغی ایک روپے 85 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی  جبکہ  صابن ،دودھ ،دہی ،مٹن ،انڈے اور چاول بھی مہنگے ہوئے۔

حالیہ ہفتے 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی  ہوئی جبکہ 21 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 119 روپے 63 پیسے سستا ہوا ۔ ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 48 روپے 55 پیسے کم ہوئی ۔

حالیہ ہفتے گھی کی فی کلو قیمت میں 64 پیسے  جبکہ  دال مسور کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی۔

اس کے علاوہ  چینی ،کیلے،لہسن  اور آلو کی قیمت میں بھی کمی آئی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *