loader image

مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کا درج مقدمہ خارج

لاہور ہائی کورٹ نے مونس الہی کے خلاف ایف آئی اے میں منی لانڈرنگ کا درج مقدمہ خارج کردیا۔ 

لاہور ہائیکورٹ نے لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے مونس الہیٰ کی دائر درخواست منظورکی۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے مونس الہی کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

اس سے قبل عدالت نے اخراج مقدمہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تو وکیل مونس الٰہی امجد پرویزایڈووکیٹ نےعدالت سے کہا کہ عدالت کوئی مختصرحکم جاری کرے جس پر جسٹس اسجد جاوید گھرال نے کہا کہ آپ کے ریکارڈ اور تحریری دلائل کو دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔ پڑھنے کے بعد بہت کچھ کلیئر کچھ جاتا ہے۔

لاہورہائیکورٹ میں ایف آئی اے میں درج  منی لانڈرنگ مقدمے کے اخراج کے لیے ق لیگ کے رہنما مونس الہیٰ کی درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواست گزار کی جانب سے امجد پرویز ایڈوکیٹ، وفاقی حکومت کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اورمونس الہی کے مقدمہ کا تفتیشی افسر بھی پیش ہوا۔

سماعت کے آغاز میں ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ نے کہا کہ 29 ستمبر کو 13 ہزار 144 صفحات کا چالان جمع کروا دیا ہے، تمام ڈیٹا کی سافٹ کاپی یو ایس بی میں کر کے عدالت میں بھی جمع کروا دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *