loader image

محمد حفیظ کا ابرار احمد کو نہ کھلانے پر مایوسی کا اظہار

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے انگلینڈ کے خلاف چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹیم انتظامیہ کی جانب سے اسپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

قومی ٹیم کے 23 سالہ کھلاڑی ابرار احمد انگلینڈ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 18 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہیں لیکن انہیں ابھی ٹیم میں کھیلنے کا موقع نہیں ملا ہے۔

محمد حفیظ کا خیال ہے کہ ابرار احمد کو کم از کم چار میچز میں ضرور کھلانا چاہیے تھا تاہم انہوں نے نوجوان کرکٹر کو محنت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔

محمد حفیظ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اسپنر ابرار احمد کو نہ کھلانے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

نہوں نے لکھا کہ ’ابرار احمد کو اس سیریز میں کم از کم چار میچز میں اپنی بولنگ کی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملنا چاہیے تھا لیکن نوجوان آدمی محنت کرتے رہو‘۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *