loader image

عمران خان مخالف سازشیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں، شیریں مزاری

پاکستان تحریک انصاف کی سینیئر رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ حکومت کی عمران خان کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوتی جا رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف نے ردعمل جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کی ڈوریاں ہلانے والوں نے شریفوں اور حواریوں کو وائٹ واش کیا ہے۔

ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ وائٹ واش ان کی گندگی کو ہمیشہ کے لیے چھپا نہیں سکتا جبکہ یہ مریم نواز بھی جانتی ہیں اور قوم کو بھی علم ہے کہ شریف خاندان بڑے پیمانے پر منی لانڈرنگ اور کرپشن میں ملوث ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *