loader image

عام انتخابات کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا اہم فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے اہم اور بڑا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئندہ عام الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے بغیر کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے ابتدائی اخراجات کا تخمینہ تیار کرلیا ہے جس کے مطابق آئندہ عام انتخابات پر 47 ارب 41 کروڑ روپے سے زائد اخراجات آئیں گے جس میں میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے اخراجات کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی صورت میں 230 ارب روپے کے زائد اخراجات آنے تھے۔

اسکے علاوہ عام انتخابات کی سیکیورٹی پر 15 ارب خرچ ہوں گے جبکہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 4.8 ارب روپے کے اخراجات آئیں گے اور تشہیر و اشتہارات کی مد میں 50 کروڑ سمیت کے ووٹر لسٹوں کی پرنٹنگ پر 27 کروڑ 20 لاکھ روپے خرچ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *