loader image

حیدر علی کی صحت سے متعلق اہم خبر سامنے آ گئی

پاکستانی قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کی طبیعت سنبھل گئی ہے، اور وہ واپس ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی ہسپتال سے ڈسچارج ہوگئے، وہ اب بہتر محسوس کررہے ہیں اور ٹیم ہوٹل پہنچ گئے ہیں.

واضح رہے کہ انہیں طبعیت ناسازی کے باعث گزشتہ روز میچ کے بعد اسپتال لے جایا گیا تھا، جہاں ان کا میڈیکل جائزہ لینے کے بعد اسپتال سے واپس ہوٹل پہنچا دیا گیا۔

قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حیدر علی کو گزشتہ اچانک طبیعت خرابی کے بعد اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نوجوان کھلاڑی حیدر علی کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق حیدر علی نے گزشتہ رات اسپتال میں ہی گزاری جہاں ان کا مکمل چیک اپ کیا گیا۔

پی سی بی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی ٹیم آج ہوٹل میں آرام کرے گی اور کرکٹ کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ حیدر علی گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف ہونے والے چھٹے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی اسکواڈ کا حصہ تھے جب کہ انہوں نے بیٹنگ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 18 رنز اسکور کیے تھے۔

چھٹے میچ میں قومی ٹیم کو انگلینڈ کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے جب کہ سیریز میں دونوں ٹیمیں 3-3 میچز جیت کر برابر ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا ساتواں اور فیصلہ کن میچ بروز اتوار 2 اکتوبر کر لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جو مقامی وقت کے مطابق شام 7:30 بجے شروع ہوگا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *