جھریوں سے پاک صحت مند جلد کے لیے یہ ماسک استعمال کریں
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ چہرے کی جلد کافی حساس ہوتی ہے اس پر کیمیکل سے بھرپور کریمیں اور لوشن کا استعمال اکثر غیر محفوظ تصور کیا جاتا ہے لیکن اگر جلد پر جھریاں، داغ دھبے، جھائیاں اور رنگت گہری ہوتو اسے دور کرنے کے لئے بہت سے گھریلوعلاج تجویز کئے جاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ قدرتی اور آسان گھریلو فیس ماسک نہ صرف مہنگی کریموں اور جیلوں کی طرح ہی کارآمد ہو سکتے ہے، بلکہ کم قیمت ہونے کے ساتھ منٹوں میں تیار ہوجاتے ہیں۔
یہاں پر ایسے چند فیس ماسک بنانے کی ترکیب پیش کی جارہی ہے جنہیں محض ایک منٹ میں تیارکیا جاسکتا ہے اور یہ ماسک نتائج میں آپ کو حیران کر دیں گے۔
کیلے کا فیس ماسک
تین اجزاء سے تیار یہ ماسک ہر طرح کی جلد کے لیے موزوں ہے جو جلد کو صحت مند اور ہموار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔