loader image

جسمانی قوت بڑھانے کا آسان اور سستا طریقہ، ایک بار ضرور آزمائیں

پروٹین ،فائبر،کیلشیم اور آئرن سے بھرپور کالے چنے صحت کے اعتبار سے بڑی اہمیت کے حامل جانے جاتے ہیں، ذائقے میں بہترین اور جسمانی قوت اور توانائی کا ذریعہ ہیں۔

کالے چنے کی خوبیاں تو بے شمار ہیں لیکن چند اہم خوبیاں ہیں جنھیں جان کر آپ اپنی روزمرہ خوراک میں بھنے ہوئے چنے کااستعمال ضرور شروع کر دیں گے۔

قوت مدافعت میں اضافہ

بھنے کالے چنے جسمانی قوت بڑھانے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت میں بھی اضافہ کرتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو ان کے چھوٹے چھوٹے پیکٹ بنا کر ان میں منقہ یا کشمش ملا کر رکھ سکتے ہیں۔

اس کے باقاعدگی سے استعمال کے بعد آپکو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت شائد ناں پڑے۔

کولیسٹرول گھٹاتا ہے

کولیسٹرول کم کرنے کے لئے اگر آپ بھنے ہوئے کالے چنوں کا باقاعدگی سے استعمال کریں تو کولیسٹرول کے مسئلے کو آپ آسانی سے حل کر سکتے ہیں، اس میں موجود غذائی اجزاء فطری انداز میں کولیسٹرول کو کنٹرول رکھتے ہیں۔

ذیا بیطس میں مفید

ذیا بیطس کے مریض آسانی سے بھنے ہوئے کالے چنے کا استعمال کر سکتے ہیں کیونکہ اس میں گلیسیمک انڈکس کم ہوتا ہے اس کے استعمال سے خون میں شکر کی مقدار میں توازن رہتا ہے اور انرجی میں بھی کمی نہیں آتی۔

وزن کم کرتاہے

اگر آپ شام چار بجے ایک مٹھی چنے کا استعمال روزانہ کریں تو کولیسٹرول کم کرنے کے ساتھ ساتھ وزن میں بھی بغیر کسی نقصان کے نمایاں کمی کرسکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *