اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی
مہنگائی سے ستائی عوام کے لیے خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا نے اکتوبر 2022 کے لیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ایل پی جی کی فی کلو قیمت 10 روپے کمی کے بعد 212 روپے سے کم ہو کر 202 روپے ہو گئی۔
گھریلو سیلنڈر کی قیمت 122 روپے کمی سے 2374 روپے اور کمرشل سیلنڈر کی قیمت 470 روپے کمی سے 9135 روپے ہوگئی۔
چیئرمین ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ماہ ستمبرمیں لوکل گیس سے 25 دنوں میں 8 ارب روپے لوٹنے والوں کا احتساب کیا جائے۔