loader image

اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کا یادگاری نوٹ جاری کردیا

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کی آزادی  کی  75ویں سالگرہ کے موقع پر اعلان کردہ یادگاری بینک نوٹ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کی آزادی کی 75 ویں سالگرہ کی مناسبت سے 75 روپے مالیت کا  ایک یادگاری بینک  نوٹ جاری کیا ہے۔

یہ یادگار کرنسی نوٹ آج سے عوام کے لیے ایس بی پی بی ایس سی کے دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچوں سے دستیاب ہو گا۔

اس یادگاری نوٹ کو ایس بی پی ایکٹ 1956ء کی شق 25 کے تحت  لیگل ٹینڈر کی حیثیت حاصل ہے  اور اسے پاکستان بھر میں کاروباری لین دین  میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *