256

بھارتی فوج اورخفیہ اداروں نےمقبوضہ کشمیر

شہید بابر ایڈووکیٹ بی جے پی اور آر ایس ایس کی پالیسوں کے شدید ناقد تھے

کشمیر کا مقدمہ ہر پلیٹ فارم پر لڑنے والا آزادی کا متوالا کشمیر کا ایڈووکیٹ بابر قادری کو خاموش کر وا دیا گیا،کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سرینگر کے پائین شہر حول سے تعلق رکھنے والے معروف وکیل، ایڈوکیٹ بابر قادری کو نامعلوم بندوق برداروں نے گولیاں مار کر  شہید کردیا۔بابر قادری کو جمعرات کی شام6بجکر25منٹ پر اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنے گھر کے باہر کھڑے تھے۔گولیوں سے شدید زخمی ہونے والے بابر ایڈووکیٹ کو فوری طور پر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ پہنچایا گیا تاہم ڈاکٹروں نے ان کی شہادت کی تصدیق کی،صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ ڈاکٹر فاروق جان نے بتایا کہ بابر قادری کے سر،گردن اور بازومیں گولیاں پیوست ہوئی تھیں جو ان کی شہادت کا باعث بنی،بابر قادری اپنے پیچھے بیوہ اور 2کمسن بیٹیوں کو چھوڑ گئے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں